کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے گل پلازہ آتشزدگی میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید فائر فائٹر نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر آگ میں پھنسے لوگوں کی جان بچائی اور جام شہادت نوش کر گئے، انکی قربانیاں کراچی کی تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔