اسلام آباد ( عاطف شیرازی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ میں نے اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے نواز شریف سے ملاقات کی ایسی باتوںمیں کوئی صداقت نہیں،، میں نےکبھی بھی کوئی عہدہ لینے کےلیے کبھی کسی سے ملاقات نہیں کی میں تو اپوزیشن کا بندہ ہوں ہمیشہ اپوزیشن کی بات کی ، غلطیوں پر بیٹھیں سوچیں ، ایک دوسرےپر انگلی اٹھانے سے بات نہیں بنے گی عمران کورہا نہیں کرتےتو ملاقات کی اجازت دی جائے سیاسی قیدی خواتین اور بے گناہ نوجوانوں کو رہا کرنے سے کوئی آسمان نہیں گر پڑے گا ، عمران خان کو بھی رہا کریں اگر رہا نہیں کرتےتو اس سے ملاقات کی اجازت دی جائے، پاکستان مظاہروںکا متحمل نہیں ہوسکتا، جبکہ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی آمد کے بعد جمہوریت کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہاکہ یہ ہائوس پاکستان کا وقار ہے، تحریک تحفظ اآئین پاکستان ملک کے ساتھ وعدہ کرتی ہے اس ہائوس کو مضبوط کرنا چاہا تو ہمار ا اآپ کیلئے بلامشروط ووٹ حاضرہے، ملک مشکل میں ہے، خطہ مشکل میں ہے۔