• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہوگا، نئی وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی ، ملاقات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کی وجہ سے پی ٹی آئی پہلے بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی، تاہم اب 27 ویں ترمیم کے بعد تو کمیشن کی حیثیت مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید