کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے پاکستان نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ کمیشن کی چیئرپرسن گل مینہ بلال کی بحیثیت چائنا گلوبل پروفیشنل یکنیکل سرٹیفکیشن سینٹر کی پہلی چیئرپرسن تعیناتی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقرری پاکستانی پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں کی عالمی سطح پر پہچان کو بھی مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے گل مینہ بلال کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کو پاکستان کے لیے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر قیادت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پاکستانی پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں کی عالمی سطح پر پہچان کو بھی مضبوط کرے گی اور پاکستان کی تعلیم و تربیت کے نظام کے معیار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا ۔