• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون قوم کو دانستہ طور پر کمزور کرنے کی سازش جاری ہے،نجب الدین

کوئٹہ (پ ر) چمن کے سیاسی وسماجی رہنما نجب الدین اچکزئی نے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبے میں پشتون قوم کو دانستہ طور پر کمزور کرنے کے لیے ایک منظم، گہری اور خطرناک سازش جاری ہے چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین کو کوئٹہ ڈویژن سے الگ کرنے کا فیصلہ کوئی انتظامی اصلاح نہیں بلکہ پشتون دشمن منصوبہ ہے جس کا واحد مقصد کوئٹہ کی سطح پر پشتونوں کی سیاسی، انتظامی اور عددی حیثیت کو ختم کرنا ہے پشتون آبادی کو جان بوجھ کر محدود رکھ کر صرف تین یا چار ڈویژنوں تک قید کرنے کی سازش کی جا رہی ہے یہی تعصب مردم شماری میں بھی کھل کر سامنے آیا جہاں پشتون آبادی کے اعداد و شمار میں کھلی دھاندلی اور کٹوتی کی گئی مردم شماری کے نام پر پشتون قوم کے وجود پر حملہ کیاگیا اس تمام صورتحال میں پشتون اراکینِ اسمبلی کی خاموشی شرمناک، مجرمانہ اور ناقابلِ معافی ہے یہ نمائندے پشتون عوام کے ووٹ لے کر اقتدار کے مزے تو لوٹ رہے ہیں مگر اپنی قوم کے حق میں ایک لفظ بولنے کی جرأت تک نہیں کرتے ان کی خاموشی اس سازش میں عملی شراکت کے مترادف ہے یہ پالیسیاں وقتی طور پر طاقت کے زور پر نافذ کی جا سکتی ہیں، مگر یاد رکھا جائے کہ جب ایک حقیقی جمہوری حکومت برسرِ اقتدار آئے گی تو ان تمام فیصلوں کا سخت سیاسی اور آئینی حساب لیا جائے گا پشتون قوم اب مزید خاموش نہیں رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید