• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی مظاہرےپردھاوااورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ہیلتھ آرگنائزیشن

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی اور دیگر نے سول اسپتال کوئٹہ میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ملازمین کےپرامن احتجاجی مظاہرے پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے صدر جمال شاہ کاکڑ اور نصیب اللہ کاکڑ پر تشدد اور متعدد ممبران کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پولیس کے اہلکاروں کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور گرفتار نصیب اللہ کاکڑ کو فوری طور پر رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کا عمل انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ورکرایسے اشتعال انگیز اور اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں احتجاج کا حق ہمیں آئین پاکستان نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ مفتی محمود ہسپتال کچلاک کے ایک نااہل افسر نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور قانون اپنے ہاتھ میں لیا ہے سرکاری ادارے کے اندر نجی جیل بنا رکھا ہے یہ دوغلی پالیسی نہیں چلے گی انہوں نے آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ سول اسپتال کوئٹہ میں الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پرامن مظاہرے پر بلاوجہ لاٹھی چارج کرنے والے پولیس عملے کو فوری معطل کیا جائے بصورت دیگر اپنے حقوق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید