• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے تھری فیز اورسنگل فیز کنکشنوں پرسمارٹ میٹرزکی تنصیب جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو اپنے تمام صارفین کو بجلی فراہمی کے سلسلے میں نمایاں ریلیف دینے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر صوبہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کے تھری فیز اورسنگل فیز کنکشنوں پرآٹومیٹک میٹر ریڈنگ (اے ایم آر)سمارٹ میٹرزکی تنصیب کامنصوبہ شروع کیاگیاہے۔آٹومیٹک میٹرریڈنگ (AMR)جدید ٹیکنالوجی نظام کے مطابق بجلی کا سمارٹ میٹر ہے جس کابنیادی مقصد وقت اور اخراجات کی بچت ہے اور صارف کے بلنگ کی شفافیت،درست بل کی فراہمی اور بجلی کے نظام کو جدیداندازمیں بہترکرناہے۔اس سسٹم کی تنصیب سے میٹر ریڈنگ کا خود کار طریقہ سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے جس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔صارف اپنے موبائل ایپ کے زریعے اپنی ریڈنگ کو کسی بھی وقت چیک کرسکتاہے اسکے علاوہ AMRکے تمام فنکشنز کیسکوکے مرکزی سسٹم ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI)سیل کے ساتھ منسلک ہے جسے ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم کے زریعے کنٹرول کیاجاتاہے۔
کوئٹہ سے مزید