• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے سلسلے میں آئی سی سی امپائرز ایکسچینج پروگرام کے تحت ویسٹ انڈیز کے امپائر کرس ٹیلر پاکستان پہنچ گئے ۔ وہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تین فرسٹ کلاس میچز میں بطور آن فیلڈ امپائر فرائض انجام دیں گے۔ 45 سالہ کرس ٹیلر اب تک خواتین کے پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ وہ اس کے علاوہ 41 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی امپائرنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ٹرافی کا پانچواں راؤنڈ بدھ سے شروع ہوگا۔ غنی گلاس کا مقابلہ سوئی نادرن گیس سے ساحر ایسوسی ایٹ کا مقابلہ اسٹیٹ بنک سے کے آر ایل کا مقابلہ سرکاری ٹی وی جبکہ او جی ڈی سی ایل کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید