• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارت یا دولت، ٹرمپ نے دوسری مدت میں 4 کھرب کمائے

کراچی (رفیق مانگٹ) صدارت یا دولت، ٹرمپ نے دوسری مدت میں4کھرب   کمائے،کرپٹو، کارپوریٹس، تحائف،غیر ملکی سودے، میڈیا تصفیے اور طاقت کا سودا، بیرونِ ملک 20 سے زائد منصوبے ،عمان، بھارت اور سعودیہ میں بڑے تجارتی سودے ، مجموعی کمائی امریکی اوسط گھریلو آمدن سے 16,822 گنا زیادہ،  نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدتِ صدارت کے دوران عوامی خدمت کے بجائے ذاتی دولت میں غیر معمولی اضافہ کیا،کرپٹو، کارپوریٹس، تحائف،غیر ملکی سودے، میڈیا تصفیے اور طاقت کا سودا،بیرونِ ملک 20 سے زائد منصوبے ،عمان، بھارت اور سعودیہ میں بڑے تجارتی سودے ، مجموعی کمائی امریکی اوسط گھریلو آمدن سے 16,822 گنا زیادہ۔ ایک سال پہلے،ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی عوام کی خدمت کاحلف اٹھایا تھا۔اس کے بجائے،انہوں نےصدارت کےعہدے کواپنی دولت بڑھانے کے لیےاستعمال کرنے پرتوجہ مرکوز رکھی۔جائزے کے مطابق ٹرمپ نے تقریباً 4کھرب روپے(1.4 ارب ڈالر) کمائے، یہ رقم حتمی نہیں بلکہ کم بتائی جا رہی ہے، صدارت کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا گیا، بیرونِ ملک 20 سے زائد منصوبے شروع یا آگے بڑھائے گئے، ان منصوبوں میں غیر ملکی حکومتوں کا تعاون شامل رہا، عمان، بھارت اور سعودی عرب میں بڑے تجارتی سودے ہوئے، ٹرمپ کے نام کے لائسنس سے 23 ملین ڈالر کمائے گئے، بعض ممالک کے ساتھ پالیسی نرمی سودوں کے فوراً بعد دیکھی گئی، اور اس عمل نے مفادات کے ٹکراؤ کے سنگین خدشات کو جنم دیا۔ادارتی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ خاندان کی کمائی کے بڑے ذرائع میں میڈیا اور ٹیک کمپنیاں بھی شامل رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمیزون نے میلانیہ ٹرمپ پر ڈاکیومنٹری کے حقوق کے لیے 28 ملین ڈالر ادا کیے، یہ رقم مارکیٹ ریٹ سے کہیں زیادہ تھی، بڑی ٹیک و میڈیا کمپنیوں نے تصفیوں میں 90.5 ملین ڈالر دیے۔

اہم خبریں سے مزید