• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عالمی بینک کیلئے سندھ ایک اہم شراکت دار ہے، مرادعلی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں عالمی بینک کیلئے سندھ ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہم کئی اہداف کو عملی نتائج میں بدلنے کے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےجنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان دیونے سے ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتےہوئے کیا، اس موقع پر سندھ کیلئے اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کے پورٹ فولیو کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک مشاورت کے دوران جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر (مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان پروگرام) عثمان دیونے سے ملاقات کی جس میں صوبے میں جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عالمی بینک کے صدر کے متوقع دورے کی حتمی تیاریوں، پانی کے بنیادی ڈھانچے اور سماجی تحفظ کے پروگراموں میں پیش رفت پر خصوصی توجہ دی گئی۔تبادلۂ خیال کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی ساختی اصلاحات کیلئے پرعزم ہیں جو ہمارے عوام کیلئے حقیقی اور قابلِ پیمائش نتائج فراہم کریں۔

ملک بھر سے سے مزید