کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ 39لاپتا افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی بلڈنگ کی آئی ہے جب تک ایک بھی لاپتا شخص ہے عمارت کو نہیں گراسکتے، کچھ حصے ایسے ہیں جہاں پہنچا نہیں جاسکتا، ڈمپر غائب سے متعلق پولیس تفتیش کر رہی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہماری کوشش ہے جلد از جلد لاشوں کی شناخت بھی ممکن ہو، مرنے والوں کی تعداد 28 ہو چکی جب کہ ملبے سے نکلنے والے 17افراد کی شناخت ہونا باقی ہے، 11 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ، 86 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔