• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 6 قاسم سائیٹس کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے 25 سالہ کائنات زوجہ تاج محمد جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول جمعہ گوٹھ میں اپنی والدہ کے گھر پر رہ رہی تھی اور ایک کمپنی میں ملازمت کرتی تھی، وہ کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا ، ملزم کا آبائی تعلق بدین سے ہے، کورنگی نمبر 4 پمپ کے قریب مسلح ملزم کی فائرنگ سے 50 سالہ گلفراز ولد پشت خان جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول موچی تھا ، ملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں تعاقب کرکے گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم خان واداہ نے خاندانی دشمنی کی بنا پر مقتول کو قتل کیا،ملزم آج صبح ہی باجوڑ سے کراچی پہنچا تھا، اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود خیبر چوک کے قریب گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے 55 سالہ رازمہ خان ولد میر افضل جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر کوئی ذاتی معاملہ لگ رہا ہے تاہم مقتول کے بچوں کے بیانات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید