• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کراچی کی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک ہے، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور سکریٹری ضلع قائدین ویوسی چیئرمین نعمان حمید نے سانحہ گل پلازہ میں لاپتا 2 تاجروں اور 2 مزدوروں کے گھروں پر جا کر اہلِ خانہ اور لواحقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی تلقین کی،منعم ظفر خان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کراچی کی تاریخ کے بدترین سانحات میں سے ایک ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اب تک تمام لاشیں نہیں نکالی جا سکیں، جو سندھ حکومت اور قابض میئر کراچی کی سنگین نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید