کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نومولود سمیت 3افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق سیف المری گوٹھ پلی باؤنڈری کے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ مشتاق ولد الہی بخش جاں بحق ہوگیا ، عیسیٰ نگری کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ یاسر ولد یونس کمال جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا کورنگی اللہ والا ٹاؤن 31B میں کچرا کنڈی سےنومولود ،نیو سبزی منڈی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی،شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی ،65سال معلوم ہوتی ہے ، پولیس نے لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای میں مکان سے 55 سالہ محمد افضل ولد نوراالدین کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا، متوفی کے بچے منشیات کے عادی اور الگ رہتے ہیں۔