کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر حسیب جمالی نے گل پلازہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم یہاں قانونی معاونت پیش کرنے آئے ہیں، کسی بھی متاثرہ شہری کو قانونی معاونت کی ضرورت ہو تو حاضر ہیں، سانحہ گل پلازہ قومی سانحہ ،ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے، اگر انتظامیہ نے اس معاملے کے بعد بھی ہوش نہ کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی۔