• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر 2025 میں ماہانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 188.3 فیصد کا بڑا اضافہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )دسمبر2025میں ماہانہ بنیادوں پربیرونی فنڈنگ میں188.3فیصد کابڑا اضافہ،دسمبرمیں حجم ایک ارب47کروڑ47 لاکھ ڈالرز رہا، نومبرمیں حجم 51کروڑ 15لاکھ ڈالرز تھا، سالانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں بیرونی فنڈنگ58.5فیصد بڑھ گئی،دسمبر 2024میں93 کروڑ ڈالرز ملی تھی۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2025میں ماہانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 188.3فیصد کابڑا اضافہ ہوا ۔ سالانہ بنیادوں پر دسمبر 2025 میں بیرونی فنڈنگ58.5 فیصد بڑھ گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرونی فنڈنگ میں25.09فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزارت اقتصادی امور نے بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2025میں4 ارب 50 کروڑ 74لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔

ملک بھر سے سے مزید