• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے اب تک ساڑھے آٹھ سو افراد ملاقات کر چکے، حکومت

اسلام آباد (نامہ نگار ، کامرس رپورٹر )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ تمام سیاسی سرگرمیوں کی ناکامی کے بعد اب صرف اڈیالہ جیل کے گیٹ پر سیاست کی جا رہی ہے، حکومت سیاسی مخالفین کو ذاتی دشمن نہیں سمجھتی، قیدیوں کو تمام آئینی اور قانونی حقوق دیئے جا رہے ہیں اور کسی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داری جیل حکام پر عائد ہو گی، بانی پی ٹی آئی سے ساڑھے آٹھ سو سے زائد افراد ملاقات کر چکے جن میں اہل خانہ، سیاسی رہنما اور وکلا شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر تک علیحدہ رسائی بھی حاصل ہے،ارکان اسمبلی نے کہاکہ گل پلازہ واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے،بدھ کوقومی اسمبلی میں ارکان کے نکتہ ہائے اعتراض پرجواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جتھے لے کر جانا، عوامی اجتماع کرنا اور ہزاروں قیدیوں کی جان کو خطرے میں ڈالنا کسی طور درست نہیں، جیل حکام کو یہ ڈکٹیٹ نہیں کیا جا سکتا کہ ملاقات کس طرح اور کن شرائط پر ہو گی۔

ملک بھر سے سے مزید