کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیاحت پاکستان کی معیشت کا نیا اسٹریٹجک ستون بن چکی ہے،اسلامی ممالک میں پائیدار سیاحت کے فروغ کیلئے کراچی میں عالمی فورم ،قیصر شیخ،یوسف خلاوئی و دیگر کا خطاب ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سیاحت آج ایک اسٹریٹجک معاشی شعبہ ہے اور روزگار، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلے اور پائیدار ترقی کے لیے ایک طاقتور انجن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام پائیدار سیاحت فورم سے خطاب میں کیا اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی سی سی ڈی)کی جانب سے منعقدہ سسٹین ایبل ٹوریزم فورم اینڈ ایکسپو کراچی میں اعلی سطح گفت و شنید کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔