• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو میں ایم بی بی ایس بیچ 2026 کی اورینٹیشن تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) میں ایم بی بی ایس بیچ 2026کے لیے دو روزہ اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے طلبہ اور ان کے والدین کو جامعہ کے تعلیمی نظام، اقدار اور سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ یہ پروگرام طب کے معزز پیشے میں طلبہ کے تعلیمی سفر کے آغاز کی علامت تھا۔ تقریب کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کے خیرمقدمی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اورینٹیشن طالب علم کی زندگی کے یادگار دنوں میں سے ایک ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو انسانی جان کے تحفظ، اعلیٰ تعلیم کے حصول، طلبہ سرگرمیوں میں حصہ لینے اور عوامِ پاکستان کی خدمت کی تلقین کی، جبکہ دستیاب وظائف سے بھی آگاہ کیا۔

ملک بھر سے سے مزید