• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس، PTA کا جواب غیر تسلی بخش قرار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے  ہیں    کہ جیل حکام اور دیگر فریقین کا جواب آچکا ہے، رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ اپنا جواب دیکھ لیں۔ فاضل جج نے بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے اس کیس سے متعلق مشاورت کیلئے ملاقات نہیں ہو سکی۔
اہم خبریں سے مزید