• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ای سی گولڈن جوبلی پر محکمانہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا افتتاح

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کے تحت 50 سالہ شاندار خدمات کی تکمیل کے موقع پر پی ای سی محکمانہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا افتتاح کر دیا ہے، افتتاحی تقریب پی ای سی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار پی ای سی انجینئر خادم حسین بھٹی، وائس چیئرمین پی ای سی پنجاب ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، وائس چیئرمین پی ای سی سندھ انجینئر مختیار شیخ، اور گورننگ باڈی کے ارکان ڈاکٹر حفصہ جمشید، ڈاکٹر اعجاز بشیر جنجوعہ، ڈاکٹر عنایت اللہ بابر، ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر پردیپ کمار، انجینئر عابد شاہ سمیت پی ای سی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید