اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان ، سندھ اور بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں شام/رات میں درمیانی سے شدید بارش/برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔