راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہنی ٹریپ کرکے کوہاٹ سے بلوائے گئے شخص کو لوٹ لیاگیا،تھانہ نیوٹاؤن کو شمس الرحمان سکنہ کوہاٹ نے بتایاکہ ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر میری سلام دعانوشین نامی خاتون سے ہوئی ،ہماری بات چیت ہونے لگ گئی ، جس نے مجھ سے اپنے چھوٹے بھائی کوملازمت دلوانے کی بات کی اور کہا کہ آپ میرے گھرآئیں ،میرے والدین آپ سے ملنا چاہتے ہیں ،پھر مجھے رات کھانے پر گھربلوایامیں پہنچا جہاں مجھے گھرکے اندر بلوالیا،میں جیسے ہی اندر پہنچا نوشین اکیلی موجود تھی جس نے مجھے کمرے میں بٹھایا اور اسی دوران کمرے میں 3افراد داخل نے آتے ہی مجھے گن پوائنٹ پر برہنہ کردیااور میری ویڈیو ریکارڈنگ شروع کردی مجھ سے زبردستی اعترافی بیان لیا کہ میں نوشین کے ساتھ حرام کاری کے لئے آیا ہوں ۔ اور گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے ٹرانسفر کروائے اور میرا شناختی کارڈ اور ملازمت کار ڈ اپنے پاس رکھ لیا۔