• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ڈائری، پی پی نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)پارلیمنٹ ڈائری،پی پی نےنون یگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی گروپ لیڈر نےمسلم لیگ نون کیخلاف ’’اعلان جنگ‘‘ کردیا، اقتدار میں ساجھے داری کے باوجود دونوں جماعتوں میں سیاسی پنگ پانگ جاری رہتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل دو حلیف جماعتوں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان کشیدگی ایسا فطری عمل ہے جو حالات کے جبر میں دبایا تو جاسکتا ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا مستقبل میں جب بھی انہیں موقع ملا وہ ایک دو سرے کے مقابل سینہ تانے کھڑے دکھائی دینگے دو دن تک ان دو نوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کی دھواں دار گولہ باری کے بعد بدھ کو پیپلزپارٹی نے حکومتی پاکستان مسلم لیگ نون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی کے گل پلازہ کی آتشزدگی اور اس میں ہونیوالے اندوھناک جانی و مالی نقصان کے ازالے پر بحث اور اس کے لئے راہ عمل تجویز کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو سیاسی کچوکے لگا کر ان جماعتوں نے متاثرین کے لئے راحت رسانی نہیں کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے دیروزہ خطاب میں بھری قومی اسمبلی میں آئین کی اٹھارویں ترمیم کو رگید ڈالا تھاانہوں نے سفارتکارانہ چابکدستی سے گل پلازہ کے سانحے کو آئین کی اٹھارویں ترمیم سے جوڑ دیاتھا اور اسے ڈھکوسلا قرار دے ڈالاتھا اس آئینی ترمیم کو منظورکرنے میں پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی دونوں نے ہاتھ ملایا تھا۔ دونوں جماعتوں کے مل کر اسے مرتب کرنے یا منظور کرنے کا ہر گز مطلب نہیں کہ اس میں ترمیم یا تحریف نہیں کی جاسکتی۔
اسلام آباد سے مزید