• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی سانحہ، ادارے الرٹ،گنجان آباد اور رسک والی عمارتوں کی جانچ پڑتال

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) کراچی آتشزدگی سانحہ کے بعد پنجاب بھرمیں حفاظتی و امدادی اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے گنجان آباد اوررسک والی عمارتوں کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ۔سول ڈیفنس راولپنڈی نے فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے پر 2025 میں 1200 کمرشل عمارتوں کونوٹس جاری کئے ،911 چالان کئے گئے جبکہ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ،سول ڈیفنس راولپنڈی ڈویژن اور ضلع راولپنڈی نے آگ سے بچائو اور آگ لگنے کی صورت میں نمٹنے کے تربیتی سیشن شروع کردئیے ۔ڈویژنل ہیڈ سنجیدہ خانم اور ضلعی سربراہ غلام مصطفی کے مطابق سول ڈیفنس راولپنڈی نے 2025 میں انڈسٹریل و کمرشل اداروں میں 103 تربیتی سیشن کئے جن میں 3500 سے زائد افراد کو آگ بجھانے کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی گئی تاکہ متعلقہ اداروں کے ملازمین آگ کو چھوٹے پیمانے پر روک کر بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید