کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ رفیق قریشی کے بعدمیونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی افضل زیدی کو بھی عہدےسے ہٹادیاگیا اور ان کی جگہ گریڈ 19 کی افسر سمیرا حسین کو میونسپل کمشنرکراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،افضل زیدی تقریبا ساڑھے تین سال کے عرصےمیں دو مرتبہ میونسپل کمشنرکراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن تعینات رہے اب ان کا حکومت سندھ نے تبادلہ کر دیا ہے فی الحال انہیں کوئی نئی ذ مہ داری نہیں دی گئی ہے۔