• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا گل پلازہ گراکر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کا گل پلازہ گراکر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ، تعمیر 2 سال میں ہوگی، تمام امدادی اداروں کو ایک کمان میں دیا جائے گا، سندھ اسمبلی میں وزیراعلی کابیان۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ کو گراکراس کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کی تعمیر 2 سال میں ہوگی،پیپلزپارٹی ہرقسم کے سانحات پرہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہےاوران کی دادرسی کی ہے۔سانحہ گل پلازہ کی ایف آئی آر ہوگی اور تمام ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام امدادی اداروں کو ایک کمان میں دیا جائے گا، مخالفین ہمارے ان فیصلوں پر تنقید ضرور کریں لیکن اپنا خفیہ ایجنڈانہ چلائیں، جن کو سندھ ایک آنکھ نہیں بھاتا وہ ایسا کررہے ہیں۔2003 میں گل پلازہ کی تمام بے ضابطگیوں کو ریگولرائز کردیا گیا اور یہ سب گند اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ جمعہ کو سندھ اسمبلی میںسانحہ گل پلازہ پر تفصیلی پالیسی بیان دے رہے تھے ۔اس موقع پر انہوں نے گل پلازہ کی دو سال میں ازر نو تعمیر کے علاوہ متاثرہ دکانداروں کے لئے ریلیف کے مختلف اقدمات کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ نے پورے ملک کو غمگین کر دیا ہے ، یہ ایسا سانحہ ہے جسے بیان کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ہر طرف سوگ کی کیفیت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل 88 افراد لاپتہ تھے، ایک زندہ نکلا اور 5 نام ڈبل ہوگئے تھے۔اس طرح کل 82 تصدیق شدہ لاپتہ افراد تھے، اس وقت تک 61 لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، اب تک 15 افراد لاپتہ ہیں، 61 میں سے 9 افراد کی ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، کل 15 شناخت ہوچکے ہیں۔45 لاشوں کا ڈی این اے ہوچکا ہے، 9 کا اب تک باقی ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ لاشیں شناخت کروا کر لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گل پلازے کا واقعہ دس بجکر چودہ منٹ پر گراؤنڈ فلور کی ایک دکان پر آگ لگی۔ دس بجکر چھبیس منٹ پر فائر برگیڈ کو کال آئی۔ کوتاہیوں کی مکمل انکوائری ہو رہی ہے۔ریسکیو 1122کو دس بجکر چھتیس منٹ پر کال کی گئی۔ آگ کے سولہ منٹ بعد حکومتی نمائندہ ڈی سی ساؤتھ واقعے کی جگہ پہنچ گیا تھا۔ وزیر اعلی سندھ کی تقریر کے دوران جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کھڑے ہوکرکہا کہ سی ایم صاحب غلط بیانی کر رہے ہیں، ڈی سی جائے حادثہ پر نہیں پہنچا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کی نیت پر شک نہیں لیکن اس پر سیاست کسی کو نہیں کرنی چاہئے تھی۔ اٹھارہویں ترمیم والے بیانات کے بعد کیا محرکات ہیں اس حوالے سے کچھ بتاؤں گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے گرائونڈ فلور پر آگ لگی 10 بجکر 27منٹ پر پہلی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی ،کہاں کہاں سے گاڑیاں روانہ ہوئیںسارا ریکارڈ موجودہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 1984میں یہ بلڈنگ 99سالہ لیز پر دی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید