اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انجینئرنگ کونسل( پی ای سی) کا پہلا محکمانہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 گولڈن جوبلی تقریبات کے تحت اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر تھے ،چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر اور رجسٹرار انجینئر خادم حسین بھٹی نے ٹورنامنٹ کے فاتحین اور رنرز اپ میں شیلڈز اور چیکس تقسیم کیے، جبکہ شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، مردوں کے مقابلوں میں انجینئر فہد مصطفیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، جبکہ انجینئر مغیرہ جمال سائٹ انجینئر (پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ) رنر اپ رہے۔ خواتین کے مقابلوں میں انجینئر ثمر نسیم اسسٹنٹ رجسٹرار (گلوبل لنکیجز) نے ٹورنامنٹ جیتا، انجینئر ردہ ناصر اسسٹنٹ رجسٹرار رنر اپ رہیں، میچ ریفریز انجینئر علی رضا آصف اور انجینئر عمر، نیز آرگنائزنگ ٹیم کے ارکان انجینئر حارث رشید، انجینئر صدف بنگش اور انجینئر حسن کامل میں بھی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے ، چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ پی ای سی کی گولڈن جوبلی تقریبات کے تحت منعقد ہونے والا یہ اسپورٹس ٹورنامنٹ کونسل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کیا گیا ہے اور آئندہ اسے ملک بھر میں پی ای سی کے تمام علاقائی دفاتر تک توسیع دی جائے گی۔