کراچی (نیوز ڈیسک) ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی حملے ،چاہے وہ محدود ہو، وسیع، سرجیکل یا کسی اور نام سے کیا جائے،کو اپنے خلاف مکمل جنگ تصور کرے گا اور اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا،اس فوجی نقل و حرکت کا مقصد حقیقی محاذ آرائی نہ بھی ہو تو بھی ایران بدترین صورتحال کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔