کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی پلازہ آتشزدگی، نظرانداز انتباہات اور تاخیر سے ردِعمل نے تباہی بڑھا دی،حفاظتی خلاف ورزیاں، بند راستے اور ناقص انتظامات سے بڑی تعداد میں اموات ہوئیں، متعدد افرادتاحال لاپتا ہیں، آگ ایک دکان سے بھڑکی، مگر بند دروازوں، ناکارہ الارمز اور تنگ راہداریوں میں لوگ پھنس گئے، کئی افراد نے اندھیرے اور دھوئیں میں بہ مشکل چھت تک پہنچ کر پڑوسی عمارت کے ذریعے جان بچائی۔ دوسروں کو بچانے کیلئے جانے والےکئی افراد لاپتہ ہو گئے،سانحہ پلازہ کے آس پاس کی پارکیٹوں اور قریب رہنے والے لوگوں کیلئے گہرا زخم بن گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برسوں سے نظرانداز کیے گئے حفاظتی انتباہات اور تاخیر و کمزور ردِعمل کا نتیجہ تھی۔