• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان غزہ کے امن اور تعمیر میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، اسرائیل

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے امن اور تعمیر میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا،پاکستان ، قطر اور ترکی دہشت گردی کے حامی ہیں، امن فورسز میں شامل نہیں ہوسکتے، وزیر معیشت کا کہنا تھا اسرائیل پاکستان کو غزہ میں امن قائم کرنے یا عبوری اقدامات میں شامل نہیں ہونے دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان غزہ کے امن اور دوبارہ تعمیر میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔اسرائیل کے معاشی وزیر نیر برکات نے پاکستان سمیت قطر اور ترکی کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والا قرار دیتے ہوئے امن فورسز میں شمولیت سے مستثنیٰ قرار دیا۔ان کاکہنا تھا کوئی بھی ملک جو دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، خوش آمدید نہیں ، اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید