کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی پابندیاں ہی ایران میں احتجاج کی اصل وجہ ، جنگ کا بیانیہ اسرائیلی مفاد کے تحت گھڑا جا رہا ہے، امریکی پروفیسر، اسرائیل کو خطرہ ہونا امریکہ کو خطرہ ہونا لازم نہیں، جان میئرشائمر۔ تفصیلات کے مطابق اگر ایران پر امریکی پابندیاں نہ ہوتیں تو آج سڑکوں پر احتجاج بھی نہ ہوتا—یہ دعویٰ معروف امریکی پروفیسر جان میئرشائمر نے کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کے حق میں دیے جانے والے دلائل کو سختی سے رد کر دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کو انسانی حقوق یا سلامتی کے نام پر نشانہ بنانا دراصل امریکی قومی مفاد نہیں بلکہ اسرائیل کے حق میں بنائی گئی ایک جارحانہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔میئرشائمر نے کہا کہ ایرانی حکومت واقعی جابرانہ ہے، لیکن یہ ایران کا اندرونی معاملہ ہے۔