• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، فائرنگ سے خواتین سمیت 4 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، فائرنگ کے واقعات میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال منتقلی کےدوران راستہ میں دم توڑ گیا ، ملیر کورٹ پل کے قریب ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا راہگیر 65 سالہ ذوالفقار ولد مشتاق احمد جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا ہاکس بے فٹبال چوک کے قریب فائرنگ سے 42 سالہ شیلا زوجہ افضل زخمی ہو گئی، ماڑی پور پولیس کے مطابق زخمی خاتون اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ہےاور زخمی خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایاکہ وہ گاڑی میں سوارافراد کے ہمراہ ہاکس بے آئی تھی،گاڑی میں سوارافراد نے اسے چھالیہ اورمنشیات سپلائی کرنے کا کہا انکار پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع پر سے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہے ، لیاری آگرہ تاج مسجد روڈ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ صائمہ زوجہ جواد زخمی ہوگئی،پولیس کے مطابق خاتون کا کسی بات پرشوہرسے جھگڑا ہوا تھا،خاتون نے گھر کے کمرے میں جاکر شوہرکی پستول سے خود کو گولی مارکر زخمی کرلیا ہے ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے گیارہ بلوچ گوٹھ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے راہ گیر خاتون 40سالہ زینت زوجہ امداد علی زخمی ہوگئی ، اورنگی ٹائون کے علاقے 10نمبراردوچوک کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 13سالہ ہارون ولد ہمایوں زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید