• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں فلیٹ سے پروفیسر کی کئی روز پرانی لاش ملی، آبائی تعلق بلوچستان سے تھا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب واقع فلیٹ سے ملنے والی 55سالہ پروفیسر عدنان ولد مرزا بیگ کی کئی روز پرانی لاش اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفی کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقہ سبی سے اور بلوچستان میں کسی یونیورسٹی میں پروفیسر تھا ، اہلیہ سے علیحدگی کے بعد وہ کراچی میں فلیٹ پر اکیلا رہائش پزیر تھا ،متوفی کی لاش 20سے 25روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید