کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ اور اموات کی مکمل ذمہ دار صوبائی اور شہری حکومت و انتظامیہ ہے، سانحہ گل پلازہ کو محض اتفاقی حادثہ قرار دینا ظلم پر ظلم ہوگا، کیونکہ یہ ایک ایسے ڈھانچے کا نتیجہ تھا جس کے بارے میں متعدد بار فائر سیفٹی اور کوڈز کی خلاف ورزی کے انتباہات دیے گئے، اسکے باوجود مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔