کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سردی کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا اور دن بھر تیز سرد ہوائیں چلتی رہیں، جس کے باعث موسم خاصا سرد رہا ، محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، سردی کی شدت مزید دو روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، سرد اور خشک ہوائیں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا احساس مزید بڑھا رہی ہیں ، محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔