کراچی (رفیق مانگٹ)اسرائیلی اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران پر ناکہ بندی آپشن اختیار کر سکتا ہے،ایران پر امریکی کارروائی لازماً عسکری یا براہِ راست حملے کی شکل اختیار نہیں کریگی، خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کئی آپشنز فراہم کرتی ہے اور جنگ ناگزیر نہیں، سابق اسرائیلی قومی سلامتی مشیر کا موقف ہے اگر ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل سخت جواب دیگا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے کہا واشنگٹن کا ممکنہ اقدام فوری عسکری حملے کی بجائے معاشی اور بحری ناکہ بندی کی صورت میں ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کئی آپشنز فراہم کرتی ہے اور جنگ ناگزیر نہیں۔