اسلام آباد (رانا غلام قادر) رواں مالی سال کےپہلےچھ ماہ کے دوران پاکستان کی موبائل فونزکی درآمدات میں بتیس اعشاریہ آٹھ دوفیصد کا اضافہ ہوگیا،پاکستان نےجولائی تا دسمبر دو ہزار پچیس کی ششماہی کے دوران دو سو ستر ارب چھیاسی کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کرلیے۔ پاکستان کا موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار بدستور برقرار ہے اوررواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں میں موبائل فونزکی درآمدات میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر2025 کے دوران ملک نے مجموعی طور پر 270 ارب 86 کروڑ روپےمالیت کے موبائل فونز درآمد کیےجو گزشتہ سال کےاسی عرصے کے 203 ارب 92 کروڑ روپےکے مقابلے میں 32 اعشاریہ 82فیصد زیادہ ہے۔