کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی کو امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول سے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹو لوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں،ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ وہ اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں، تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کیا گیاان کی برطرفی امریکی وزارتِ خزانہ کی جانب سے علی لاریجانی پر عائد پابندیوں کے تقریباً دو ہفتے بعد عمل میں آئیامریکی ٹریژری نے کہا کہ علی لاریجانی نے ایرانی سیکیورٹی فورسز کو پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے کی کھلی حمایت کیامریکی کانگریس کے رکن بڈی کارٹر نے ایموری یونیورسٹی سے فاطمہ لاریجانی کو برطرف کرنے اور ان کا میڈیکل لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔