کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود پی این ٹی کالونی میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان اہلخانہ کو اسلحے کے روز پر یرغمال بنانے کے بعد25تولا سونا ، 3لاکھ 60 ہزار نقدی ، 3 موبائل فون ، بچوں کے کھلونے ، کپڑے، جوتے اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوگئے،پولیس کے مطابق گھر میں ڈکیتی کی واردات صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب 5 نامعلوم مسلح ملزمان نے انجام دی،گھر میں ایک بزرگ شہری ان کے تین بیٹے ، بہوئیں اور پوتے پوتیاں موجود تھے،مسلح ملزمان گھر کی دیواریں پھلانگ کرداخل ہوئے ۔