• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے نوزائیدہ سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ سے 5 زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے نوزائیدہ سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ کے واقعات میں5افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کے قریب پلاسٹک بیگ سے ملنے والی نوزائیدہ کی لاش سول اسپتال اور بعد ازاں ایدھی سرد خانے منتقل کرد ی گئی ، بلدیہ قائم خانی کالونی کےقریب خالی پلاٹ سے 75سالہ اقبال ولد فتح محمد کی کئی روز پران لاش ملی ، ملیر غریب آباد روڈ سے 45 سالہ جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار بے نظیر پارک کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش ملی،دونوں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے دونوں لاشوں کو سرد خانے منتقل کرا دیا ، منگھوپیر آفریدی گوٹھ قبرستان کے قریب سے 16سالہ عادل کی خون آلود لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ مقتول میٹرول کا رہائشی تھا اس کے پاس ایک نائن ایم ایم پستول اور موبائل فون ملا ہے اور اس کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی ہے، جیب سے ایک دوائی کی پرچی بھی ملی جوکہ اس کے نام کی نہیں ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں سرجانی ٹاون کنیر فاطمہ سوسائٹی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے 27سالہ نقیب اللّٰہ ولد ملوک محمد کو زخمی کردیا، سہراب گوٹھ پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28سالہ دیوان ، کورنگی چکرا گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ سلیم ولد سلمان ،کورنگی ضیا کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 29سالہ اسامہ ولد رئیس ،نیو کراچی محمدی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے45سالہ محمد عظیم ولد محمد صدیق زخمی ہوئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید