• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب یہ شہر مزید خاموش نہیں رہے گا، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ماڈل پارک کورنگی نمبر 5میں لانڈھی ٹاؤن کے تحت مسلسل تیسرے سال پھولوں کی نمائش کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ شہر مزید خاموش نہیں رہے گا، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق، بنیادی سہولتیں ، جینے کا حق اور جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے، یکم فروری کو شا رع فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ”جینے دو کراچی مارچ“ منعقد ہوگا، مارچ میں خواتین سمیت لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے ، پیپلز پارٹی کے 18برس کی بدترین دور حکمرانی، بد انتظامی، نا اہلی اور کرپشن نے شہری اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق 85ہزار عمارتوں کی این او سی موجود نہیں، اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتما م کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی، افتتاحی تقریب سے ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبد الجمیل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید