• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا پیر کو ہوگا، محسن نقوی

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی کا کہناہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے پیر کو اسلام آباد میں وزیر اعظم اور پی سی بی کے سرپرست اعلی محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس اہم معاملے پر رہنمائی حاصل کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بنگلہ دیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے پر احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ‘بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار اور پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کے میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر غور کیا گیا۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعدمحسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملاقات میں وزیر اعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی‘ شہبازشریف نے ہدایت دی کہ تمام آپشنز کو میز پر رکھ کر اسے حل کریں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جس میں شیڈول کے مطابق پاکستان اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ‘حکومت پاکستان کی مشاورت سے اس تجویز پر غور کررہی ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے لیکن بنگلہ دیش کے ساتھ آئی سی سی نے جو رویہ روا رکھا اس کی وجہ سے احتجاجاٹورنامنٹ میں بھارت کے میچ سے دستبردار ہوجائے جس سے پاکستان کو دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات میں مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اہم خبریں سے مزید