• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، کرایہ داری کا حتمی اصول طے، مالک کے انتقال پر قانونی وارث خود مالک قرار

اسلام آباد( رپورٹ:، رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نےکرایہ داری کا حتمی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا کہ مالک جائیداد کے انتقال پر قانونی وارث ازخود مالک بن جاتے ہیں ،نئے کرایہ نامہ کے اندراج کی کوئی ضرورت نہیں،متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی نہیں ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل  بینچ نے کرایہ داری مقدمہ کی سماعت کی جبکہ چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے قلمبند کیا ،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہا کہ نئے کرایہ نامہ کے اندراج کی  ضرورت نہیں،متوفی کے نام پر کرایہ جمع کرانا قانونی ادائیگی نہیں،عدالت نےسندھ ہائی کورٹ کا کرایہ داروں کی بے دخلی اور دکانیں خالی کر کے ساٹھ دن کے اندر مالک کے حوالے کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ قانونی وارث کو کرایہ نہ دینا جان بوجھ کر نادھندہ ہونے کے مترادف ہے،فیصلے کے مطابق جان بوجھ کر نادھندہ ہونے والے کرایہ دار ہی اپنی بے دخلی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید