اسلام آباد(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان بیت المال کے میڈیکل کے مجموعی بجٹ کو سوا وو ارب روپے سے بڑھا کر تین ارب روپے کر دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں کو معیاری علاج کی سہولت دی جا سکے۔ اسی طرح ہارٹ سرجری اور ٹرانسپلانٹ کے لیے دی جانے والی امدادی رقم کو دس لاکھ روپے سے بڑھا کر پندرہ لاکھ روپے کر دیا گیا جو مہنگے علاج کے متحمل نہ ہونے والے افراد کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کو دس کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ فراہم کی گئی جس کے نتیجے میں 482 مستحق مریضوں کا علاج ممکن بنایا گیا۔