• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کرکے پٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کرکے پٹرول پمپ سیل کرنیکا حکم معطل، ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب ، فریقین کو نوٹس جاری ،سندھ ہائی کورٹ کی پٹرول پمپ بحال کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی کا حکم 3 ہفتے کیلئے معطل کردیا۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو جامعہ کراچی کی زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ قائم کرنے کا الزام لگا کر سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار پی ایس او کے وکیل عاصم اقبال ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ جامعہ کراچی کی زمین پر قبضے کا الزام غلط ہے، 2012 سے زمین خریدی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپ سیل کرنے سے پہلے درخواستگزار کو صفائی کا موقع نہیں دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا پٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم 3 ہفتے کے لئے معطل کردیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے پٹرول پمپ سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹرول پمپ بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید