• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجروں کا بڑا حوصلہ، ناانصافیوں کے بعد بھی ڈٹے ہوئے ہیں، چیئرمین نیب

کراچی(این این آئی،صباح نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام چل رہا ہے اور جلد بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے۔کراچی میں کاروباری طبقے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور کاروباری برادری کی پریشانیوں اور چیلنجز کا ادراک ہے جہاں اب کاروباری اعتماد بہت اچھا نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے مسائل ہیں، سیکیورٹی بہت آئیڈیل نہیں ہے، یہ معاملات میرے نہیں لیکن یہ اعتماد پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ آپکے معاملات حل کرائیں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم تاجروں کو وسائل فراہم کر کے کراچی کا نیا چہرہ سامنے لائیں گے اور ان کی مشاورت سے ہی کام کریں گے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ تھوڑی سی توجہ اور اقدامات کرلیے جائیں تو کراچی سے پاکستان کے سارے قرض اتار سکتے ہیں، وسط اپریل اور مئی تک آپکے ریزرو 40 سے 48 ارب ڈالر ہونگے۔انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے نئے آئیڈیاز پر کام کررہے ہیں، لوگوں کو نوکریوں سے نہ نکالیں، بہت کچھ ہونے والا ہے اور جب معیشت کا پہیہ چلے گا تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیراحمد نے کہا ہے کہ کراچی کے کاروباری طبقے کا بڑا حوصلہ ہے، ناانصافیوں کے بعد بھی ڈٹا ہوا ہےوکراچی کے ذریعے پاکستان کے سارے قرض اتارسکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید