• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں نپاہ وائرس کا پھیلاؤ،پاکستان میں تمام انٹری پوائنٹس پر ہائی الرٹ نافذ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) بھارت میں خطر ناک وائرس نپاہ کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان وزارت صحت نےتمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق یہ اقدام، عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت دیگر انٹرنیشنل ائرپورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید