ریاض (شاہد نعیم) ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے،محمد بن سلمان،اسلامی اتحاد خطے کے امن کی ضمانت بن سکتا ہے،ایرانی صدر کی سعودی ولی عہد سے گفتگو، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ تہران بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے والے ہر عمل کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے۔سعودی ولی عہد نے ایران کی خود مختاری کا احترام کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ مملکت اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔صدر پزشکیان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو یہ بھی بتایا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد اور یکجہتی خطے میں دیر پا سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔