• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول میں پسند کی شادی کرنےوالا جوڑا کراچی میں قتل

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں پسند کی شادی کرنے پر ایک اور جوڑے کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی روڈ نمبر 11 انصاف کانٹا کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخمی ہونے والی خاتون اور ایک مرد نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔مقتولین کی شناخت 27 سالہ صائمہ زوجہ سدھیر اور 30 سالہ سدھیر ولد عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی شخص کی شناخت 53 سالہ بشیر احمد ولد سومار خان کے نام سے ہوئی جو راہگیر بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں میاں بیوی تھے اور نے ایک ماہ قبل انہوں نے سجاول ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد وہ کراچی آ کر مذکورہ علاقے میں رہ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شب دونوں میاں بیوی کہیں باہر گئے ہوئے تھے،جب وہ واپس علاقے میں آئے تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ لڑکی صائمہ کے والد دیدار نے غیرت کے نام پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مقتولین پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید